Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹِپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے بھی قومی کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیٹسمین کے لیے سب سے ضروری کریز پر اپنا توازن برقرار رکھنا ہے اور موجودہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم کا ابھرنا اس کی ایک واضح مثال ہے۔
محمد یوسف نے کرکٹرز سے مخاطب ہو کر کہا کہ دنیا کے عظیم کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے انہیں بہترین فٹنس لیول درکار ہو گا، بطور بیٹسمین کبھی بھی اپنی فٹنس پر سمجھونہ نہ کریں کیونکہ رنز بنانے کے لیے بیٹسمینوں کو اچھی فٹنس درکار ہوتی ہے۔
اظہر علی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے لیے ڈسپلن کو برقرار رکھنا ضروری ہے، بڑا کھلاڑی بننے کے لیے مشکل وقت میں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا پڑتا ہے۔
محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر بولر کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنا ضروری نہیں ہوتا۔