Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے محمد یوسف اور یونس خان کو مڈل آرڈر کا ڈریم پیئر قرار دیا۔
آٹھ لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے ووٹنگ کی جس کے بعد زیادہ ووٹنگ کے اعتبار سے محمد یوسف اور یونس خان کی جوڑی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ڈریم مڈل آرڈر پیئر قرار دیا گیا۔
صارفین کی رائے کے مطابق انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی۔ جاوید میانداد اور محمد یوسف کی جوڑی تیسری مقبول ترین جوڑی قرار پائی۔
فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئر کی بات کریں تو وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی دوسری مقبول جوڑی قرار پائی۔