Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی پرامید ہیں کہ آئندہ ہوم سیزن میں وہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ فاف ڈوپلیسی کا یہ بیان ساؤتھ افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں پروٹیاز کے پاس تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے اور بیٹنگ لائن میں زیادہ گہرائی نہیں ہے۔
فاف ڈوپلیسی نے ساؤتھ افریقی ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی جس کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کمان کوئنٹن ڈی کوک کے سپرد کی گئی۔ جولائی کے آخر میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ساؤتھ افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
فاف ڈوپلیسی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اپنے ملک کے لیے کھیلنا پسند کرتا ہوں، میں ٹیم کی قدر میں اضافہ کر سکتا ہوں، میں تینوں فارمیٹس دوبارہ سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں اور کرکٹ سے دور رہ کر اس کھیل کے لیے میری بھوک مزید بڑھ گئی ہے۔