Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹین لیگ کی انتظامیہ نے چوتھے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ منتظمین کے مطابق ٹی ٹین لیگ 19 سے 28 نومبتر تک متحدہ عرب امارات کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹین لیگ حکام کے مطابق وہ ابوظہبی میں ہونے والے دوسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ایونٹ کے انعقاد کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہو گی۔ ٹی ٹین لیگ کے 2017 اور 2018 کے ایڈیشنز شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے جس میں بالترتیب کیرالا کنگز اور ناردرن واریئرز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن پہلی بار شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں مراٹھا عرابینز کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔