Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسکور 329 رہا جو انہوں نے 2002 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنایا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ایک اننگز اور 324 سے فتح حاصل کی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جس ہوٹل میں قیام کر رہی تھی اس کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔
انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی اننگز کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 329 رنز کی اننگز میرے لیے بہت یادگار تھی، یہ کرکٹ میں میری سب سے بڑی اننگز کھی اور خاص بات یہ ہے کہ اس دن لاہور میں بہت گرمی پڑ رہی تھی اور اس اننگز میں عمران نذیر نے بھی سنچری اسکور کی جس کے بعد ہماری پوزیشن مستحکم ہو گئی تھی۔
سابق کپتان کے مطابق جیسے جیسے ان کی اننگز آگے بڑھ رہی تھی تو مہمان ٹیم کے بولرز تھکاوٹ کا شکار ہوتے جا رہے تھے، جب میں نے 300 رنز اسکور کر لیے تو ان کی باڈی لینگوئج مجھے بتا رہی تھی کہ میں جتنے رنز اسکور کرنا چاہوں کر سکتا ہوں بس ہمیں جانے دو۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے ساتھ کریز پر کوئی بیٹسمین ٹھہر جاتا تو مجھے 400 سے زائد رنز اسکور کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آتی اور ایسا کرنے کے لیے مجھے صرف مزید ایک گھنٹہ بیٹنگ کرنا تھی۔