Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کھلاڑیوں کی میچ فیس 25 سے 50 فیصد تک بڑھانے کا پلان بنا لیا ہے تا کہ وہ فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی طرح اس فارمیٹ سے قبل از وقت کنارہ کشی اختیار نہ کریں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر دس لاکھ روپے، بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 5 لاکھ روپے دیئے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے سینٹرل کنٹریکٹس رواں سال جون میں ختم ہو جائیں گے۔ مصباح الحق، وسیم خان اور ذاکر خان مشاورت کرنے کے بعد ان کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے جن کو 21-2020 کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔