پاکستان ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے پانچ سے چھ ہفتوں میں کورونا وائرس سے متعلق بہت خوفناک خبریں سنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری میڈیا ہاؤسز سے درخواست ہے کہ ایسے پروگراموں کا انتظام کریں جس میں ان لوگوں کو بلایا جائے جنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی اور پھر سے نارمل زندگی بسر کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو 36 لاکھ سے زائد لوگ اس کا شکار ہو چکے ہیں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 12 لاکھ سے زائد لوگ اس بیماری کے خلاف جنگ جیت کر نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 24ویں نمبر پر موجود ہے۔