Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوابوں کی جوڑیاں (ڈریم پیئر) بنانے کی مہم جاری ہے۔ شاداب خان نے ثقلین مشتاق، یاسر شاہ اور سعید اجمل کے ساتھ بولنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شاداب خان نے کہا کہ میں ثقلین مشتاق اور سعید اجمل بھائی کے ساتھ جوڑی بنانا چاہتا ہوں کیونکہ ثقلین مشتاق نے دوسرا گیند ایجاد کی جبکہ سعید اجمل اس گیند کو آگے لے کر چلے اور اسی وجہ سے ان کو جادوگر قرار دیا گیا۔
سعید اجمل نے کہا کہ ایک اینڈ سے ثقلین مشتاق بولنگ کریں اور دوسرے اینڈ سے میں بولنگ کروں تو میرے لیے بہت آسان ہو جائے گا۔ سابق لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان نے بھی ثقلین مشتاق کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
سابق اسپنر توصیف احمد نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا انتخاب کیا۔ مشتاق احمد نے ماضی کے اسپنرز میں ثقلین مشتاق اور موجودہ دور میں یاسر شاہ کو اپنا بولنگ پارٹنر منتخب کیا۔