Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث اگر کوئی کرکٹ بورڈز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو ان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ کا ہوم سیزن اور بھارت کی اربوں روپے منافع سے بھری آئی پی ایل التوا کا شکار ہوئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہوم سیزن نہ ہونے پر بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ای سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اگر ہوم سیزن نہ ہوا تو انھیں 380 ملین پاؤنڈز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا اس لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ ہوم سیزن کا کچھ حصہ حکومت کی مشاورت سے ضرور منعقد کرایا جائے۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سے سیریز ہو جائے تو یہ نقصان کم ہو کر 100 ملین پاونڈز تک آ سکتا ہے۔