انگلینڈ کے آل راؤنڈ بین اسٹوکس نے موجودہ صورتحال میں تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک بہترین حل بھی قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ جب تک کورونا کے خطرات کم نہ ہو جائیں اس وقت تک خالی اسٹیڈیم میں میچز کرائے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم جب جیت کا جذبہ لیے میدان میں اترے گی تو شائقین کی کمی محسوس نہیں ہو گی اور مقابلے کی فضا بھی شاید وہی ہو گی۔ آل راؤنڈر کا ماننا ہے کہ اس وقت دنیا شاید اس آپشن سے پیچھے ہے کیونکہ سب کی پہلی ترجیح صحت ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سے اپنی ہوم سیریز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی حکومت سے بھی ان کی بات چیت جاری ہے۔