Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جولائی-اگست میں شیڈول سیریز کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہو سکا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سیریز کے حوالے سے اپنی حکومت سے مشاورت کرے گا۔ کورونا وائرس کے باعث ای سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب ای سی بی پاکستان سے سیریز بند دروازوں کے پیچھے کرانے کے آپشن پر غور کر رہا ہے مگر کسی بھی آپشن پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ ای سی بی تمام دیگر بورڈز سے رابطے میں ہے اور کسی بھی حتمی فیصلے سے پہلے حکومت کی رائے لی جائے گی اور حکومت کا مشورہ اس میں بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
پاکستان کو 30 جولائی سے 24 اگست تک انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ نیدرلینڈز کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔