Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی بھی پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین بابر اعظم کے مداح نکلے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام موڈی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ سال میں پاکستانی بیٹسمین شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ابھرے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ ویرات کوہلی کی بات کرتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت انداز سے کھیلتے ہیں لیکن اگر بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھی جائے تو وہ بھی بہت خاص بیٹسمین ہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے بابر اعظم مزید اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئندہ 5 سے 10 سال میں وہ دنیا کے ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں شامل ہوں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط کے حوالے سے ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ان کی اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے اوسط 67 کی ہے جبکہ غیرملکی سرزمین پر 37 کی اوسط ہے۔
ٹام موڈی نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے کیریئر کی ابتداء میں زیادہ ٹیسٹ اپنے ہوم گراؤنڈ سے باہر کھیلے اس لیے ان کی اوسط میں فرق ہے اور کچھ وقت پہلے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیچے بیٹنگ کرتے تھے جہاں انہیں رنز بنانے کا زیادہ موقع بھی نہیں ملتا تھا۔