Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے واجبات ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے 192 کھلاڑیون کو اپریل کی تنخواہ کے ساتھ گزشتہ سال جولائی کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ مئی کی تنخواہ کیساتھ گزشتہ برس اگست کی تنخواہ ملے گی۔
گزشتہ سال ستمبر میں پی سی بی کے نئے آئین پر عملدرآمد کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا اور اس کے مطابق پی سی بی پلیئرز کو گزشتہ سال کے دو ماہ کی تنخواہ دے رہا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ اگست 2019 کو نیا آئین نافذ ہوا تھا جبکہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ستمبر میں دیئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے رمضان کے مہینے میں واجبات ادا کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ اس وقت سب کو ضرورت بھی ہے۔