Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد انتہائی مشکل قرار دے دیا ہے۔ سابق کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونا بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ معاملہ صرف 16 ٹیموں کا نہیں ہے، براڈکاسٹرز کو بھی مختلف مقامات پر لے جانا بہت مشکل ہو گا۔ برینڈن میک کولم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 2021 میں کوئی ونڈو تلاش کی جا سکتی ہے اور اس کی جگہ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کو بند دروازوں میں بھی منعقد کر سکتے ہیں کیونکہ بھارت میں ٹیلی ویژن پر دیکھنے والے شائقین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال منتقل کیا جا سکتا ہے۔
برینڈن میک کولم کے اس بیان پر شائقین کرکٹ نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے جبکہ انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ برینڈن میک کولم کو کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری نبھانی ہے۔