Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بعد اپنی توپوں کا رُخ ویرات کوہلی کی جانب موڑ دیا ہے۔ یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ دھونی کے ساتھ ساتھ کوہلی نے بھی یووراج کو دھوکہ دیا اور مجھے یقین ہے سلیکٹرز نے ان دونوں کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جس وجہ سے مجھے تکلیلف ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی نے یووراج سنگھ سے زیادہ سریش رائنا کو سپورٹ کیا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ورلڈکپ 2011 کا اسکواڈ منتخب کرتے ہوئے سریش رائنا کو یووراج سنگھ پر ترجیح دی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ تمام بڑے کھلاڑیوں کو اچھے سے رخصت کرنا چاہیے اور میری بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے درخواست ہے کہ جب دھونی، کوہلی اور روہت ریٹائر ہوں تو ان کو بہتر انداز میں الوداع کہیں کیونکہ انہوں نے بھارتی کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے۔