Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ اور سابق کرکٹر روی شاستری نے جاوید میانداد کے ساتھ گراؤنڈ پر ہونے والے مقابلے کی یاد تازہ کی ہے۔ روی شاستری نے بتایا کہ 1985 میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرنا میرے لیے بہت یادگار ہے۔
سابق بھارتی کرکٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں جاوید میانداد کی نظریں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے پر تھیں لیکن میں اس ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب ہوا اور انعام کے طور پر مجھے آڈی 100 سیڈان کار دی گئی۔
روی شاستری نے کہا کہ جاوید میانداد نے وہ ایوارڈ جیتنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے، جاوید میانداد گراؤنڈ میں حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھرپور مقابلہ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ 1983 کا ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم بہت اچھی تھی لیکن 1985 میں بھی ہماری ٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور اس وقت سب سے اچھی بات یہ تھی کہ سنیل گواسکر فرنٹ سے لیڈ کر رہے تھے۔