Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بیٹسمین سائمن کیٹچ ایک وقت میں آسٹریلوی ٹیم کے قابل اعتماد کھلاڑیوں میں سے ایک ہوا کرتے تھے۔ سائمن کیٹچ بطور اوپننگ بیٹسمین آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے اور دونوں فارمیٹس میں وہ اچھے پارٹ ٹائم بولر بھی تھے۔ وہ 12-2011 تک ٹیم کا مسلسل حصہ رہے جس کے بعد ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر باہر ہو گئے۔
یہ کہا جاتا ہے کہ 2009 میں سائمن کیٹچ نے ڈریسنگ روم میں مائیکل کلارک کو گلے سے پکڑ کر دیوار کے ساتھ لگا دیا تھا۔ سائمن کیٹچ کے مطابق وہ جھگڑا اس لیے ہوا تھا کیونکہ کلارک نے کچھ ایسے جملے بولے تھے جو ذاتی نوعیت کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مائیکل کلارک کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے مجھے ٹیم سے نکالا گیا تھا اور مجھے نکالنے میں صرف سلیکٹرز کا کردار نہیں تھا بلکہ کوچ اور کپتان بھی اس کا حصہ تھے۔
مائیکل کلارک کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ سائمن کیٹچ کو ٹیم سے نکالے جانے میں میرا ہاتھ نہیں تھا، ہم نے اس معاملے کو اچھے انداز میں ختم کر دیا تھا اور اگلے دن ہماری بات بھی ہوئی تھی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ جب سائمن کیٹچ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو میں ٹیم کا کپتان نہیں تھا اور سائمن کیٹچ کو جب سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تو وہ سلیکٹرز کا فیصلہ تھا۔