اس وقت کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں پوری دنیا میں معطل ہیں اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے تقریباََ تمام کھلاڑی سوشل میڈیا کا رخ کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں کی طرح نوجوان بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لائیو سیشن کرنے میں مصروف ہیں۔
کلدیپ یادیو سے ایک سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سا بیٹسمین ہے جس کے خلاف نیٹس میں بولنگ کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ مشکل ہوتی ہے؟ کلدیپ یادیود نے حیران کن طور پر ویرات کوہلی کا نام نہیں لیا اور چتیشور پجارا کو نیٹس میں سب سے مشکل بیٹسمین قرار دیا۔
انہوں نے چتیشور پجارا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں وہ اسپن بولنگ کے سب سے اچھے بیٹسمین ہیں اور اگر ون ڈے کرکٹ کی بات کریں تو اس فارمیٹ میں روہت شرما سب سے اوپر ہیں۔