Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے تیزترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے آن لائن سیشن میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کو بیٹسمینوں پر دھاک بٹھانے کے گُر سکھائے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوان فاسٹ بولرز کو میچ کے دوران بہادری اختیار کرتے ہوئے بیٹسمینوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں خوف کا شکار کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو دنیا اس کے اسپیل سے یاد رکھتی ہے، نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آٖفریدی، وسیم اکرم اور محمد عباس، محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بیٹسمینوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہو گا۔
شعیب اختر نے کہا کہ رفتار کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ بولر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے، پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر سپر اسٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانی ہوں گی۔