Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارہ نے اپنی آل ٹائم الیون منتخب کر لی ہے۔ انھوں نے اپنی ٹیم میں تین بھارتی اور دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی ہے جبکہ انگلینڈ سے انھوں نے صرف ایک کھلاڑی کو منتخب کیا ہے۔ روی بوپارہ نے ورندر سہواگ اور ڈیوڈ وارنر کو بطور اوپننگ بیٹسمین منتخب کیا ہے۔
سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو تیسرے اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔ ویرات کوہلی، جیک کیلس اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو مڈل آرڈر میں جگہ دی گئی ہے۔ روی بوپارہ نے بولرز میں دو پاکستانیوں کا انتخاب کیا جس میں وسیم اکرم اور شعیب اختر شامل ہیں۔
سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بھی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ روی بوپارہ نے کہا کہ میری اس ٹیم کے کپتان وسیم اکرم ہوں گے کیونکہ وہ بہت ہی باصلاحیت لیڈر ہیں اور دنیا میں کسی بھی ٹیم کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔