Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کو ملتوی کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں بند ہے، اس دوران کھلاڑیوں کا بھارت میں آنا بہت مشکل ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی پلیئر اس وقت دوسرے ملک سفر کرنے پر راضی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر 13 سال میں پہلی مرتبہ آئی پی ایل منعقد نہیں ہوئی تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، انسانی جان کھیل سے زیادہ اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں کرکٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا، اس مشکل گھڑی میں انسانی جان کی خدمت میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔
ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی ایل کا 13واں سیزن منعقد ہو گا یا نہیں، یہ حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن فی الحال ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا۔