گذشتہ ہفتے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وہ بلا نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔ اظہر علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی شرٹ بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اظہر علی نے بلے اور شرٹ کی ابتدائی رقم ایک، ایک لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ انہوں نے دونوں اشیاء نیلام کر کے 22 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے ہیں جس سے مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
اظہر علی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ بلا اور شرٹ نیلام کر کے 2.1 ملین روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔ بھارتی شہر پونے کے ایک کرکٹ میوزیم نے اظہر علی کا بلا 10 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہری آکاش ویلانی نے چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ 1.1 ملین میں خریدی۔
نیو جرسی کے شہر جمال خان نے سب بڑی نیلامی کا دس فیصد (ایک لاکھ روپے) دینے کا اعلان کیا۔ اظہر علی نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیلامی کے عمل میں حصہ لیا۔