Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے لیجنڈری سابق بیٹسمین کمارا سنگا کارا سات مہینے قبل مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے پہلے غیر برطانوی صدر بنے تھے۔ اب وہ ایم سی سی کی ایک اور ایلیٹ لسٹ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال کمارا سنگا کارا کو ایم سی سی کا صدر مقرر کیا گیا تھا اور رواں سال 30 ستمبر کو ان کی مدت ختم ہو جائے گی۔
ایم سی سی کمیٹی نے کمار سنگاکارا کو مزید ایک سال کیلئے ایم سی سی کا صدر برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کا حتمی فیصلہ 24 جون کو ہونے والے ایم سی سی کے سالانہ اجلاس میں ہو گا۔ 1821 سے اب تک 168 کرکٹرز بطور ایم سی سی صدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اگر کمار سنگا کارا کے عہدے میں ایک سال کی توسیع کی جاتی ہے تو وہ صرف چوتھے صدر بن جائیں گے جنہیں ایک سے زائد مرتبہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہو۔