Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز بند دروازوں کے پیچھے کروانے کی حمایت کر دی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فینز کرکٹ کی خوبصورتی ہیں اور خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا عجیب ہو گا، دوسری جانب اس وقت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس کورونا وائرس کی خبریں دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، ایسے میں کراؤڈ کے بغیر بھی کرکٹ شروع کرنا ایک مثبت فیصلہ ہو گا، لوگ گھر میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے میچز کھیلے جائیں تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لمبے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی ہو گی تو پرفارم کرنا تھوڑا مشکل ہو گا لیکن اگر کھلاڑیوں نے فٹنس برقرار رکھی تو آسانی سے ردھم حاصل کر لیں گے اس لیے ہر پلیئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھے۔