Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے نئے فارمیٹ پر مبنی "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" کروانے کا اعلان کیا تھا جو کہ کورونا وائرس کے باعث اگلے سال تک منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن ملتوی ہونے کی وجہ سے ای سی بی کو بھاری مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی نقصان کی وجہ سے ای سی بی کو "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" میں نجی سرمایہ کاری پر غور کرنا پڑے گا۔
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے کہا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، میں نے تجویز دی ہے کہ کسی بھی سرمایہ کار کو ٹیم کا پورا کنٹرول نہیں دینا چاہیے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انگلش کھیل کو فائدہ ہو۔