Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکڑ ایم ایس کے پرساد نے سریش رائنا کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دہائی تک ٹیم کا اہم حصہ ہونے کے باوجود سلیکٹرز نے مجھے ڈراپ کرنے کی وضاحت نہیں دی۔ سریش رائنا نے کہا کہ کسی کو مجھے تفصیلات بتانی چاہیے تھیں اور سلیکٹرز کو سینیئر کھلاڑیوں کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
ایم ایس کے پرساد نے سریش رائنا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے معاملے سے انہیں آگاہ رکھا گیا تھا، میں نے سریش رائنا کو ذاتی طور پر اپنے کمرے میں بلا کر ان سے بات کی تھی اور میں نے مستقبل میں ان کے ممکنہ کم بیکس کا روڈ میپ بھی پیش کیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر کے مطابق اس وقت سریش رائنا نے میری کوششوں کو سراہا تھا اور ان کے تازہ بیان پر حیران ہوں۔