Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے تجویز دی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو کچھ عرصے کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔ بریڈ ہوگ کا کہنا تھا کہ کافی دیر سے کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں اس لیے ایسی سیریز کا انعقاد کرنا چاہیے جس میں شائقین کی دلچسپی زیادہ ہو۔
انہوں نے تجویز دی کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی جگہ ایشیز سیریز کروائی جائے جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان بھی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونی چاہیے جس کے دو-دو میچوں کی میزبانی دونوں ملک کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک-بھارت سیریز بہت دلچسپ ہو گی کیونکہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مقابلہ ہو گا، دونوں میں سے بہتر کون ہے اس کا فیصلہ سیریز میں ہو جائے گا۔ شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ جبکہ رویچندرن ایشون اور یاسر شاہ کے درمیان بھی سخت مقابلہ ہو گا۔ بریڈ ہوگ نے مزید کہا کہ جب یہ سب کچھ ایشیاء میں ہو رہا ہو گا تو بہت مزہ آئے گا۔