Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مکی آرتھر ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا اور پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ رہ چکے ہیں۔ آج کل وہ سری لنکن ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں ٹیموں کے کلچر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور باقی ٹیموں کے کلچر میں بہت فرق ہے، پاکستان کی کوچنگ کرنے میں سب سے اہم مذہبی پہلو تھا جس کو سمجھنا بہت ضروری تھا اور یہ بہت نمایاں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کو بہت عزت کرتے ہیں، سینیئر کھلاڑیوں کو چلینج نہیں کیا جاتا، یہ واقعی میں بہت اچھا اور قابل احترام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ ماحول پسند ہے جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں، گیم کے بارے میں بات کرتے ہیں اور مختلف رائے رکھتے ہیں، یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ ٹیم کو آگے لے کر چلنا شروع کرتے ہیں۔