Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کرکٹرز کا ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو لیکچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سابق کپتان یونس خان نے قومی کرکٹرز کو لیکچر دیا۔ یونس خان نے کھلاڑیوں کو مسلسل محنت اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ‏ مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنا سیکھیں، دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی عام کھلاڑی کو لیجنڈ بنا دیتی ہے، ہمارا خود پر یقین بہت ضروری ہے کیونکہ جب خود پر یقین ہو گا پھر ہی دباؤ کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کریز پر مزاحمت اور کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کریں۔ یونس خان نے کہا کہ اچھا بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانا بھی بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی، بڑا کرکٹر بننے کیلئے خود کو چیلنج کرنا سیکھیں۔ یونس خان کے مطابق دیانتداری اور منصوبہ بندی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب تک پہنچایا۔