Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے گرین شرٹس اور ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کوچنگ کو بہترین جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کو بدترین تجربہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کھلا راز ہے کہ پاکستان میں میرا بہت ہی اچھا وقت گزرا۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ گزارے گئے پانچ سال بھی بہت شاندار رہے مگر آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ اچھا نہیں رہا، میں نے جب آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ چھوڑی تو روتا ہوا رخصت ہوا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ ابھی منسلک ہوا ہوں، لاک ڈاؤن کے دنوں میں سری لنکن پلیئرز پر تحقیق کر رہا ہوں، یہاں بھی بہت ٹیلنٹ ہے مگر اس کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بند دروازوں کے پیچھے میچز کروانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیڈیل نہیں ہے مگر اس وقت اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔