Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی 233 سالہ تاریخ میں ایک ایسا واقعہ ہونے جا رہا ہے جو پچھلی کئی دہائیوں سے نہیں ہوا۔ انگلینڈ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ 233 برس میں پہلی مرتبہ میچ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ انگلینڈ کے اس گراؤنڈ کو ہوم آف کرکٹ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ میدان پہلی بار 1787 میں کرکٹ کے لیے استعمال ہوا، اس وقت سے اب تک یہاں باقاعدگی سے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور کلب لیول کے میچز ہوتے رہے۔ جنگوں کے دوران بھی لارڈز گراؤنڈ پر کبھی کرکٹ نہیں رکی۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انگلینڈ کا ڈومیسٹک سیزن ملتوی کیا جا چکا ہے اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا جب لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کسی کلب لیول کا میچ بھی نہیں ہو سکے گا۔ کرکٹ کی میزبانی سے محروم ہونے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو رواں سال 30 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہو گا۔