Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے چیف سلیکٹر روجر ہارپر نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ ٹیم 2016 والی ٹیم سے کمزور ہے اس لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہیئں۔ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے چیف سلیکٹر کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2016 کی ٹیم سے بھی اچھی ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک مکمل ٹیم ہو تو یہ ایک بہت خطرناک ٹیم ہے کیونکہ ہمارے پاس نمبر 9 سے 10 تک بیٹنگ ہے، اگر سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل ہوں تو بیٹنگ اور بھی مضبوط ہو جائے گی کیونکہ وہ بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپننگ کر چکے ہیں۔
ڈوین براوو نے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ جس ٹیم میں کیرون پولارڈ، آندرے رسل، روومین پاول، شیمرون ہٹمائر اور ایون لوئس جیسے بیٹسمین ہوں تو وہ ٹیم کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا اور کیریبین ٹیم آسٹریلیا میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔