Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بائیو سیکیورٹی کے حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اگر یہ دونوں ٹیسٹ سیریز ممکن ہوئیں تو انگلش کھلاڑیوں کو 9 ہفتے کیلئے اپنے گھر سے دور رہنا ہو گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچز صرف دو کرکٹ گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جس میں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر اور روز باؤل ساؤتھیمپٹن کے میدان شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 8 اگست سے شروع کروانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جولائی میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے میچز منعقد کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کے تحت 30 دن تک ہر کھلاڑی کے ٹمپریچر کا جائزہ لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ میں کیے جائیں گے لیکن اس تمام منصوبے پر عمل کرنے کیلئے حکومت کی اجازت کردار ہے۔