Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن نے الزام لگایا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 2009 کی سیریز میں کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر پرفارم نہیں کیا تھا تا کہ یونس خان کو کپتانی سے ہٹایا جا سکے۔ سعید اجمل نے ان کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کو ہٹانے کیلئے کسی نے جان بوجھ کر خراب کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، رانا نویدالحسن نے بالکل غلط بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میچوں میں قومی ٹیم کا حصہ تھا، یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، مجھے نہیں معلوم رانا نوید الحسن نے یہ بیان کیوں دیا مگر اصل مسئلہ یہ تھا کہ کھلاڑی یونس خان کے رویے سے خوش نہیں تھے۔
سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک جارح مزاج کپتان تھے، پلیئرز نے پی سی بی سے درخواست بھی کی تھی کہ یونس خان کو کہا جائے کہ وہ کھلاڑیوں سے نرم رویہ اختیار کریں لیکن انہیں کپتانی سے ہٹانے کیلئے کسی نے جان بوجھ کر میچز نہیں ہارے۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ یونس خان نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔