Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے کرکٹ کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، سب سے زیادہ کپتانوں کی قیادت میں کھیلنے کا منفرد ریکارڈ بھی انہی کو حاصل ہے۔ شاہد آفریدی اپنے کیریئر میں 15 کپتانوں کی قیادت میں کھیلے۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو عامر سہیل کی قیادت میں کیا تھا۔ بوم بوم نے سب سے زیادہ 76 میچز مصباح الحق کی کپتانی میں کھیلے گے۔
شاہد آفریدی 2005 میں شان پولک کی قیادت میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر عبدالرزاق کا ہے اور وہ بھی اپنے کیریئر میں 15 کپتانوں کی قیادت میں کھیلے۔ سابق آل راؤنڈر 2004 میں ایشیاء الیون کا حصہ ہوتے ہوئے سورو گنگولی کی قیادت میں بھی کھیلے چکے ہیں۔
عبدالرزاق نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 105 میچز انضمام الحق کی قیادت میں کھیلے تھے۔ شعیب ملک پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 15 کپتانوں کے زیرسایہ کرکٹ کھیلی۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم، شعیب ملک کے 15ویں کپتان تھے۔