Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت کی اپنی پسندیدہ ٹیم منتخب کی۔ سنیل شیٹی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہول اور شریاس آئیر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار کھلاڑی بھارتی ٹیم کا لازمی حصہ ہوں گے۔
آکاش چوپڑا نے اپنی ٹیم میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ اور سنجو سیمسن کو شامل کیا مگر سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان وکٹ کیپر بہت باصلاحیت ہیں لیکن صرف مہندر سنگھ دھونی کو ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونا چاہیے۔
سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ضرور کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ اداکار نے ہاردک پانڈیا، وجے شنکر، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، یزویندر چہال، کلدیپ یادیو، دیپک چہار، محمد شامی اور بھونیشور کمار کو اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا۔