Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

معروف سابق قومی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آن لائن انٹرویو میں اپنی آل ٹائم ورلڈکپ الیون کا انتخاب کیا۔ بوم بوم نے حیران کن طور پر عمران خان، سچن ٹنڈولکر اور دیگر پلیئرز کو اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔
شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم ورلڈکپ الیون میں ماضی کے زبردست اوپنرز سعید انور اور ایڈم گلکرسٹ کو منتخب کیا۔ سعید انور نے 21 ورلڈکپ میچز میں 915 رنز جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے 31 ورلڈکپ میچز میں 1085 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کو دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنانے والے رکی پونٹنگ بھی شاہد آفریدی کی ٹیم کا حصہ بنے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین انضمام الحق بھی بھی شاہد آفریدی کی ٹیم میں شامل ہیں۔
مایہ ناز سابق آل راؤنڈر جیک کیلس، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم، شعیب اختر اور گلین میکگرا کو بھی ان کی ٹیم میں جگہ ملی۔ اپنے زمانے کے مشہور و معروف اسپنرز ثقلین مشتاق اور شین وارن نے بھی آفریدی کی ٹیم میں جگہ حاصل کی۔