Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر سہیل تنویر نے اپنے ایک انٹرویو میں آئی پی ایل کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔ سہیل تنویر نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنے سفر کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں ہی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا، پہلے دو میچز میں تو مجھے کھیلایا ہی نہیں گیا، پھر مجھے فون کر کے بولا گیا کہ شین وارن نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں پلیئر کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں کوئی پلیئر چاہیے ہو گا تو ہم آپ کو بلا لیں گے۔
سہیل تنویر نے بتایا کہ اس کے بعد میری اس وقت کے آئی پی ایل کمشنر للت مودی سے بات ہوئی جنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ ابھی تک پاکستان میں ہی ہیں، آپ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے جلد سے جلد بھارت پہنچیں چاہے آپ کو بینچ پر ہی کیوں نہ بیٹھنا پڑے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت پہنچنے کے بعد شین وارن نے مجھے نیٹ پریکٹس میں دیکھا تو میری کافی تعریف کی اور پھر جب مجھے کھیلنے کا موقع دیا گیا تو میں نے پہلے ہی سیزن میں زبردست ریکارڈ بنا ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی لوگ پاکستانی پلیئرز سے بہت پیار کرتے ہیں، آئی پی ایل کے دوران ریستوران کھانا کھانے گیا تو ہوٹل کے باہر اتنا رش ہو گیا تھا کہ ہوٹل کے مالک کو کھڑکی دروازے بند کر کے پولیس کو بلانا پڑا، پھر پولیس نے مجھے اپنی تحویل میں لے کر ہوٹل تک پہنچایا۔