Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ترکی کے ڈرامہ "ارطغرل غازی" کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ اس ڈرامے کو اب تک 150 سے زیادہ زبانوں میں ناظرین کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں یہ ڈرامہ اردو زبان میں دکھایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس ڈرامے کو شوق سے دیکھ رہی ہے وہیں قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی ترکش ڈرامے کے مداح ہو گئے ہیں۔
سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تک دین اسلام جس طرح پہنچا اور جن لوگوں کی وجہ سے پہنچا ان کے بارے میں کتابیں پڑھنا یا ڈرامے کی شکل میں دیکھنا بہت پسند کرتا ہوں۔
سہیل تنویر نے کہا کہ میں "ارطغرل غازی" بہت شوق سے دیکھتا ہوں، پی ٹی وی پر اس ڈرامے کو نہیں دیکھ رہا کیونکہ انہوں نے ابھی کم قسطیں دکھائی ہیں، میں ایک ایپلی کیشن پر اس ڈرامے کی کافی زیادہ قسطیں دیکھ چکا ہوں۔