Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے آئی سی سی کے بائیو مکینک ٹیسٹ کو غلط قرار دے دیا ہے۔ سعید اجمل نے بتایا کہ جب میرا ٹیسٹ لیا گیا تو ایک چِپ میرے جسم میں نصب کی گئی جس سے تصدیق ہوتی ہے آیا بولر نے ٹیسٹ پاس کیا یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس چِپ سے کسی بھی بولر کی کہنی میں 5 سے 6 ڈگری کا فرق آ سکتا ہے اور اس طرح کے ٹیسٹ کرنے کے بعد کیسے کسی بولر پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے کیونکہ ٹیسٹ میں 100 فیصد درست نتائج ہی نہیں آتے۔
انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے لگنے والی پابندی کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پابندی لگنے کے بعد آئی سی سی کو قانونی نوٹس بھیجتا اور کورٹ تک بات چلی جاتی تو میں کیس جیت سکتا تھا۔
سعید اجمل نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بھی بہت زیادتی کی گئی، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹاپ کے بولر تھے لیکن بار بار ان پر پابندی عائد کر کے ان کا ایکشن ہی بدل دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بولر اتنی پابندیوں کے بعد پہلے کی طرح بولنگ نہیں کر سکتا لیکن آئی سی سی پاکستانی بولرز کیساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے، دنیا میں کئی ایسے بولرز ہیں جن کا ایکشن درست نہیں لیکن ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگی۔