Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل مختلف پلان تیار کیے ہیں۔ اگر سیریز ممکن ہوئی تو انگلش کھلاڑی کو 9 ہفتے تک اپنی فیملیز سے دور رہنا ہو گا۔ انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ کھیل کی بحالی کے وقت کوالٹی اور کسی کی بھی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 9 ہفتوں کے لیے فیملی سے دور رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا تاہم پلان جو بھی ہو گا امید ہے کہ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی بہتری کے لیے ہو گا۔ جو روٹ کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں جو روٹ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش بھی ممکن ہے لیکن اس کے باوجود وہ 9 ہفتوں تک فیملی سے دور رہنے کو تیار ہیں۔
جو روٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ کا دوبارہ شروع ہونا نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے بلکہ شائقین کرکٹ اور کرکٹ بورڈ کے لیے بھی بہت ضروری ہے، لوگ بے صبری سے کرکٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔