Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب تک اپنا لوہا منوانے میں ناکام رہے ہیں۔
محدود اوورز کی کرکٹ میں یاسر شاہ کی ناکامی کی وجہ بتاتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ان کے پاس ورائٹی نہیں ہے اس لیے وہ ان فارمیٹس میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
انہوں نے بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون اور آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کے بارے میں بھی یہی کہا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ اسپنرز کا ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ان تینوں اسپنرز نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے لیے ایک اسپنر کے پاس ورائٹی ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے بھارتی اسپنر یزویندر چہل اور کلدیپ یادیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں بولرز نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں اور ان کی کامیابی کی وجہ یہی ہے کہ ان کے پاس مختلف ورائٹی ہے۔