Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈز مالی مسائل کا شکار ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈز کو اپنے پیروں پر دوبارا کھڑا ہونا ہے تو میچز کروانے ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تھوڑا قابو میں آ گیا ہے اور اموات کی تعداد کم ہو رہی ہے تو کرکٹ شروع کروا دینی چاہیے، چاہے وہ بغیر کراؤڈ کے ہی کیوں نہ ہو۔ ظہیر عباس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں لوگ ٹیلی ویژن پر زیادہ میچز دیکھیں گے جس سے کرکٹ بورڈز کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہو گی تو ہمیں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی جبکہ کھلاڑیوں کیلئے بھی آتے ہی پرفارم کرنا آسان نہیں ہو گا لیکن انہیں ذہنی طور خود کو تیار رکھنا ہو گا۔
ظہیر عباس نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ٹیم کے جانے سے کوئی نقصان نہیں تو انہیں وہاں جا کر سیریز ضرور کھیلنی چاہیے۔