Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔ کمار سنگاکارا نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد آصف کو سب سے بہترین فاسٹ بولر مانتا ہوں جس کے خلاف میں کھیلا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر آصف کو نئی گیند تھما دی جائے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پچ پر گھاس ہے یا نہیں، وہ ہر گیند اپنی مرضی کے مطابق کروانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ آصف کے خلاف کوور ڈرائیو کھیلنے جاتے ہیں اور پھر آپ خود سے ہی پوچھتے ہیں کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔
محمد آصف کے خلاف کمار سنگاکارا کا ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ دو ٹیسٹ میچوں میں دو مرتبہ ان کا شکار بنے جبکہ تین ون ڈے میچوں صرف ایک مرتبہ ہی آصف انہیں پویلین واپس بھیج سکے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف نے ہی سنگاکارا کو آؤٹ کیا۔