Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن اور پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد کا ون ڈے کرکٹ میں ایک ریکارڈ آج بھی قائم ہے جو انہوں نے 1987 میں قائم کیا تھا۔ جاوید میانداد نے 1987 میں ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہوئے مسلسل نو میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
انہوں نے چار نصف سنچریاں انگلینڈ، تین نصف سنچریاں بھارت اور ایک، ایک نصف سنچری آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اسکور کی تھیں۔ 33 برس گزرنے کے بعد بھی کوئی بیٹسمین جاوید میانداد کا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین سر گورڈن گرینج، نیوزی لینڈ کے اینڈریو جونز، آسٹریلیا کے مارک وا، پاکستان کے محمد یوسف، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور روس ٹیلر، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ چھ-چھ نصف سنچریوں کے ساتھ اس ریکارڈ فہرست میں جاوید میانداد کے بعد موجود ہیں۔