Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بند دروازوں کے پیچھے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کھلاڑیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ای سی بی نے اپنی منصوبہ بندی پر حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور گرین سگنل ملتے ہی میچوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز نے اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مزید دو میچوں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز جون میں کھیلی جانی تھی جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ یاد رہے ای سی بی نے یکم جولائی تک ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔