Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہو تو اس میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہو گی۔ سیالکوٹ اسٹالینز قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم تصور کی جاتی تھی جس نے 2005 سے 2009 تک مسلسل پانچ ایونٹس میں کامیابی اپنے نام کی۔
سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے سپرد تھی اور ان کی ٹیم میں عمران نذیر، شاہد یوسف، حارث سہیل، بلاول بھٹی، رانا نوید الحسن، عبدالرحمن اور محمد آصف جیسے کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے حریف ٹیموں کو تگنی کا ناچ نچایا۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 25 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے جو کوئی بھی ٹیم ابھی تک توڑ نہیں سکی۔ کرناٹکا کی ٹیم نے 19-2018 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے مسلسل 15 کامیابیاں اپنے نام کیں۔
اس ریکارڈ فہرست میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹیم اوٹاگو بھی 15 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کوکلکتہ نائٹ رائیڈرز 14 کامیابیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔