Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور کھلاڑیوں کو بھی آرام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس صورتحال میں کرکٹرز آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے ہیں اور اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔
آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے بھی ایک لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔ دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو عظیم کرکٹرز قرار دیا۔
اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نے دعویٰ کیا کہ اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو کو بڑا پلیئر بنانے میں ہم دونوں کا اہم کردار ہے کیونکہ ہم نئی گیند کو کھیل کر اس کی چمک دور کرتے ہیں جس کے بعد انہیں بیٹنگ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ 2009 میں نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے میں مڈل آرڈر میں کھیلتا تھا لیکن ایک دن مجھے اچانک سے بتایا گیا کہ آج تم اوپننگ کرو گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بطور پارٹ ٹائمر لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے۔