Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے بابر اعظم دور حاضر کی کرکٹ کے واحد بیٹسمین ہیں جو تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کی رینکنکز میں ٹاپ کے پانچ بلے بازوں میں موجود ہیں۔
بابر اعظم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد 92ویں نمبر پر موجود تھے اور پندرہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد وہ 76ویں رینکنگ حاصل کر سکے تھے۔ انہوں نے اگلے گیارہ ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔
ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کی کامیابی کے سفر پر نظر ڈالیں تو بائیس میچز کھیلنے کے بعد بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ان کا 13واں نمبر تھا لیکن چھتیس میچز کے بعد وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے اور 74 میچوں کے بعد بابر اعظم اس وقت تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بے تاج بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ اس فارمیٹ میں انہوں نے کامیابی کا سفر بہت تیزی سے طے کیا۔ بابر اعظم دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد ٹاپ دس بلے بازوں میں شامل ہو چکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سترہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا تھا۔ بابر اعظم اڑتیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس وقت بھی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔