Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر افغان کرکٹر شفیق اللہ شفق پر چھ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ شفیق اللہ نے نہ صرف افغانستان پریمیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی بلکہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران ساتھی کرکٹرز کو بھی فکسنگ کے لیے اکسایا۔
اے سی بی کا کہنا تھا کہ شفیق اللہ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی شقوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا ہے، وہ چار مرتبہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور اب وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
اے سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ شفیق اللہ پر پابندی تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک وارننگ ہے، یہ ایک سنگین جرم ہے اور جو بھی پلیئر آئندہ ایسی حرکت میں ملوث پایا گیا تو وہ کرکٹ کھیلنے سے محروم رہے گا۔